تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

سعودی عرب، خاتون کو خطرناک ڈرائیونگ مہنگی پڑ گئی

ریاض: سعودی عرب میں خاتون کو ڈرائیونگ کے دوران کرتب دکھانا مہنگا پڑ گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ڈرائیونگ کے دوران کرتب دکھانے والی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار خاتون سعودی عرب کے شہر القطیف کی رہائشی ہیں، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون سڑک پر سرخ رنگ کی اسپورٹس کار میں کرتب دکھا رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سعودی خاتون کی خطرناک انداز میں ڈرائیونگ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد حکام نے انہیں گرفتار کیا۔

 

View this post on Instagram

 

. فتاة سعودية تثير الجدل بعد قيامها بممارسة التفحيط . . . أثارت فتاة سعودية جدلا واسعًا عبر فضاء "تويتر”، بعد قيامها بممارسة التفحيط خلال ركوبها سيارة رياضية. الجدل جاء بعدما تناقل مغردون مقطع فيديو التقطه مواطن سعودي قال إنه يظهر لحظة قيام فتاة بالتفحيط قرب كورنيش مدينة القطيف (شرقي المملكة). يأتي هذا في وقت قالت وسائل إعلام سعودية، بينها صحيفة عكاظ، إن الأجهزة الأمنية ألقت القبض على الفتاة، قائلة إن فرق البحث والتحري في القطيف نجحت في تحديد هوية قائدة المركبة، وأنه تم ضبطها وإحالتها للجهات المختصة لإقرار العقوبة النظامية بحقها. وتفرض السلطات في المملكة عقوبات على مُمارسي التفحيط، حيث يعتبر مخالفة مرورية تتراوح عقوبتها بداية ما بين حجز السيارة 15 يومًا ودفع غرامة قيمتها 20 ألف ريال، فيما تزيد إلى 40 ألف ريال حال تكرار الأمر، إضافة إلى احتمالية تعرض صاحب المركبة للسجن أو مصادرتها.

A post shared by الرمس نت (@alramsnet) on

واضح رہے کہ سعودی عرب میں ٹریفک کی اس طرح کی خلاف ورزیوں پر 20 ہزار ریال جرمانہ بھی عائد کیا جاتا ہے جبکہ گاڑی کو 15 دن کے لیے ضبط کرلیا جاتا ہے۔

 سعودی محکمہ ٹریفک کا کہنا تھا کہ ٹریفک خلاف ورزیاں پکڑنے کے لیے اسمارٹ کیمرے جلد استعمال کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب: 20 ہزار ریال جرمانے والی ٹریفک خلاف ورزیاں کون سی ہیں؟

محکمے نے ٹریفک خلاف ورزیوں اور ان کے جرمانے کی فہرست ایک بار پھر جاری کی تھی جو کچھ یوں ہے، ریڈ سگنل توڑنا بڑی خلاف ورزی ہے اس پر 3 ہزار سے لے کر 6 ہزار ریال تک کا جرمانہ مقرر ہے۔

ٹائر اسکریچنگ پر 20 ہزار ریال تک کا جرمانہ ہے، ٹائر اسکریچنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی 15 دن کے لیے ضبط کرلی جائے گی۔

کسی اور گاڑی کی نمبر پلیٹ استعمال کرنا قانوناً جرم ہے، اس پر 5 ہزار سے لے کر 10 ہزار ریال تک کا جرمانہ ہے، مذکورہ نمبر پلیٹ ہٹانے تک گاڑی محکمہ ٹریفک کی تحویل میں رہے گی۔

Comments

- Advertisement -