تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ویڈیو: سعودی پولیس نے منشیات کی کھیپ پکڑلی

ریاض: سعودی عرب کی انسداد منشیات پولیس نے منشیات کی بڑی کھیپ پکڑلی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی انسداد منشیات پولیس نے کالی مرچ کی کھیپ کے اندر چھپائی گئی تقریباً 3.9 ملین منشیات کی گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دی۔

کنگڈم کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول کے ترجمان میجر محمد النجیدی نے مزید کہا کہ ایجنسی نے سعودی زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی کے ساتھ مل کر ایمفیٹا مین منشیات کی گولیوں کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

عہدیدار نے بتایا کہ سعودی شہروں ریاض اور جدہ میں سامان وصول کرنے والے پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

اہلکار نے کہا کہ ابتدائی قانونی طریقہ کار اختیار کیا گیا اور انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں سعودی عرب نے مملکت میں منشیات کی اسمگلنگ کی متعدد کوششوں کو ناکام بنایا ہے۔

گزشتہ اگست میں، سعودی انسداد منشیات پولیس نے جدہ کی بحیرہ احمر کی بندرگاہ پر فرش موپس میں رکھی ایمفیٹامین کی تقریباً 2.25 ملین گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا تھا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ کی سزا موت تک ہے۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں