منگل, فروری 10, 2026
اشتہار

ویڈیو اسکینڈل میں ملوث سابق جج ارشد ملک کو او ایس ڈی بنادیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ویڈیو اسکینڈل میں ملوث سابق جج ارشد ملک کو او ایس ڈی بنادیا گیا، لاہور ہائیکورٹ نے جج ارشد ملک کو او یس ڈی بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سزا سنانے والے سابق جج احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ارشد ملک کو او ایس ڈی بنادیا گیا۔

رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس سردار شمیم خان کی منظوری کے بعد جج ارشد ملک کو او ایس ڈی بنائے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں جج ارشد ملک کے خلاف مبینہ ویڈیو اسکینڈل پر کارروائی کے لیے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار محمد شمیم خان کی زیر صدارت انتظامی کمیٹی کا اجلاس 26 اگست کو ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: العزیزیہ ریفرنس: نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت 18 ستمبر کو ہوگی

لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کے اجلاس میں سینئر جج جسٹس مامون رشید شیخ، جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس امیر بھٹی اور جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے شرکت کی۔

اجلاس میں جج ارشد ملک سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھی غور کے ساتھ ساتھ ویڈیو کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کرانے کے حوالے سے بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں مبینہ طور پر یہ بتایا گیا کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو نواز شریف کو سزا سنانے کے لیے بلیک میل کیا گیا اور ان پر دباؤ ڈالا گیا تھا۔

جج ارشد ملک نے ویڈیو جاری ہونے کے بعد ایک پریس ریلیز کے ذریعے اوپنے اوپر عائد الزامات کی تردید کی تھی، لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی نے 26 اگست کے اجلاس میں کیا فیصلہ کیا اس کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں