لاہور (15 فروری 2026): پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے بھی عثمان طارق کا ایکشن اپنا لیا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم ترین معرکے سے قبل جہاں شائقینِ کرکٹ میں جوش و خروش پایا جا رہا ہے، وہی پاکستانی کیمپ سے ایک دلچسپ اور منفرد ویڈیو سامنے آئی ہے جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔
پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو پریکٹس سیشن کے دوران اسپنر عثمان طارق کے بولنگ ایکشن کی نقل اتارتے ہوئے دیکھا گیا۔
نیٹ پریکٹس کے دوران دونوں فاسٹ بولرز نے عثمان طارق کے ‘رک رک کر’ بولنگ کرنے والے اسٹائل کو کاپی کیا، جبکہ اسپنر ابرار احمد ان کی انوکھی بولنگ کا سامنا کرتے نظر آئے۔
Naseem and Shaheen are recreating Usman Tariq’s action in the nets just to trigger them more pic.twitter.com/DzjD2YOqsw
— Hassan Abbasian (@HassanAbbasian) February 15, 2026
کرکٹ حلقوں میں اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ بعض تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ عثمان طارق کا بولنگ ایکشن اپنی نوعیت کا ایسا ایکشن ہے جسے سمجھنا کسی بھی بیٹر کے لیے مشکل ثابت ہو سکتا ہے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستانی بولرز کی جانب سے اس ایکشن کی مشق اس بات کی جانب اشارہ ہو سکتی ہے کہ وہ بھارتی ٹیم کے خلاف کسی ‘سرپرائز’ پلان پر کام کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر مداحوں کا کہنا ہے کہ اگر شاہین اور نسیم شاہ جیسے فاسٹ بولرز اس طرح کی ورائٹی لانے کی کوشش کر رہے ہیں، تو ورلڈ کپ میں حریف ٹیموں بالخصوص بھارتی بیٹرز کے لیے خطرے کی گھنٹی ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ عثمان طارق کا بولنگ ایکشن حالیہ دنوں میں کافی زیرِ بحث رہا ہے اور اس پر تنقید بھی کی گئی تھی، مگر پاکستانی فاسٹ بولرز کا اس ایکشن کو ری کریٹ کرنا ظاہر کرتا ہے کہ ٹیم کا ماحول کافی خوشگوار ہے۔
پاک بھارت ٹاکرا، رکی پونٹنگ نے عثمان طارق کے بولنگ ایکشن پر اعتراض کرنیوالوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


