جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

بادلوں‌ کے اوپر سے دبئی کا نظارہ، شیخ ہمدان نے زبردست ویڈیو شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے انٹرنیٹ پر شاندار ویڈیو شیئر کردی۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے ایک بار پھر دبئی کی خوبصورتی کو اجاگر کرنے کے لیے ایک اور ویڈیو انٹرنیٹ پر شیئر کردی۔

انہوں نے بادلوں کے اوپر سے دبئی کے نظارے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر شیئر کی جس کو صارفین نے بہت پسند کیا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق ولی عہد نے اتوار کی صبح یہ ویڈیو ریکارڈ کی جس کا اس سے قبل شہریوں نے برج الخلیفہ اور برج العرب سے ہی نظارہ دیکھا ہوگا۔

ویڈیو میں برج الخلیفہ سمیت دیگر بلند و بالا عمارتوں کو بادلوں سے اوپر دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اُس میں صبح کے وقت سفید پرندے بھی اڑتے نظر آرہے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Fazza (@faz3)

شیخ ہمدان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ صبح کے وقت دبئی کی دھند (بادلوں) کی ویڈیو ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل دبئی کے ولی عہد نے انسٹاگرام پر سورج گرہن کی تصاویر بھی شیئر کیں انہوں نے لکھا کہ دبئی کے شہری 172 سال بعد ایسا منظر دیکھ رہے ہیں اور اب اس طرح سورج کو گرہن 83 سال بعد لگے گا۔

مزید پڑھیں: شیخ ہمدان ’برج خلیفہ‘ کے ٹاپ پر، ویڈیو وائرل

دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان نے 5 دسمبر 2020 کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر برج خلیفہ پر چڑھنے کے بعد کی ویڈیو شیئر کی جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں