تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

دوسری جنگِ عظیم کا بم ناکارہ بناتے ہوئے پھٹ گیا …. خوفناک ویڈیو سامنے آگئی

وارسا: یورپی ملک پولینڈ میں دوسری جنگِ عظیم کا بم ناکارہ بنانے کے دوران پھٹ گیا، زیرآب ہونے کے باعث دیوہیکل بم سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق زیرِ آب ورلڈ وار ٹو کا دیوہیکل بم 5400 کلو وزنی تھا، بم کو ناکارہ بنانے کے مشن کے تحت نزدیکی علاقوں میں مقیم 750 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا تھا۔

 

رپورٹ کے مطابق یہ بم عالمی جنگ دوم کے دوران برطانیہ نے جرمنی کی بحری فوج اور کشتیوں کو نقصان پہنچانے کے لیے سمندر میں گرایا تھا جو گزشتہ سال پولینڈ کے سمندری حدود میں دریافت ہوا، پولینڈ کی بحریہ نے اسے ناکارہ بنانے کے مشن کا آغاز کیا لیکن اس دوران بم پھٹ گیا۔

Largest WWII bomb in Poland explodes while being defused | World News | Sky News

پولینڈ کی بحری فوج بم کو ناکارہ بنانے کے لیے خصوصی ڈیوائس کا استعمال کررہی تھی لیکن کامیابی سے پہلے ہی بم پھٹ گیا، ملکی بحریہ نے پانی میں بم پھٹنے کے عمل کو بھی ایک طرح سے کامیابی قرار دیا ہے۔

مذکورہ بم کی لمبائی تقریباً 19 فٹ ریکارڈ کی گئی جس کے نصف حصے میں دھماکا خیز مواد موجود تھا، یہ بم 12 میٹر کی گہرائی میں تھا اور صرف اس کا سامنے کا حصہ نظر آرہا تھا۔

خیال رہے کہ برطانوی ایئرفورس نے جنگ میں مخالف کو نقصان پہنچانے کے لیے سمندری حدود میں مذکورہ بموں کی بمباری کی تھی اس دوران جرمنی کی بحری فوج کو شدید نقصان پہنچا تھا۔

Comments

- Advertisement -