انقرہ : ترکیہ میں زلزلے کے بعد بلند عمارتیں گرنے کے مناظر نے دل دہلا دیئے، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق ترکیہ تاریخ کے بدترین زلزلےسے لرز اٹھا، جس کے نتیجے میں 284 افراد جاں بحق اور تئیس سو سے زائد زخمی ہوگئے۔
زلزلے کے بعد افراتفری پھیل گئی، ہر طرف قیامت صغریٰ کے مناظر تھے اور لوگ اپنے پیاروں کی تلاش میں کررہے تھے۔
زلزلے کے بعد سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیوز شیئر کی جارہی ہے، جن میں رہائشی عمارتوں کے گرنے کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں اور لوگ بھاگ رہے ہیں
سات اعشاریہ آٹھ شدت کے زلزلے سے دس صوبے زیادہ متاثر ہوئے اور اسپتال زخمی بچوں سے بھر گئے۔
زلزلے سے ڈیڑھ سوسے زائدعمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں اور انفراسٹرکچر تباہ ہوگیا۔
ترکیہ میں زلزلے کا مرکزجنوبی صوبےکرامن مراس اور گہرائی اکیس اعشاریہ چار کلومیٹر تھی جبکہ شدت سات اعشاریہ آٹھ ریکارڈ کی گئی ، جھٹکے ایک منٹ سے زیادہ دیرتک محسوس کیےگئے۔