تازہ ترین

ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی...

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اقوام متحدہ...

چیف جسٹس نے فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس سماعت کے لیے مقررکردیا

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان قاضٰی فائز عیسیٰ...

’امریکا پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منزل ہے‘

نیویارک: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے...

ویڈیو: کالج کے باہر لڑتے طلبا کو گاڑی نے ٹکر ماردی

بھارت میں کالج کے باہر جھگڑتے طلبا کو گاڑی نے ٹکر ماردی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد میں انجینئرنگ کالج کے سینئر اور جونیئر طلبا کے درمیان تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہوگیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ متعدد طلبا تیز رفتار کار کو دیکھتے ہی عجلت میں راستے سے ہٹ جاتے ہیں۔

بعدازاں دو طالب علم کار سے ٹکرانے کے بعد گر گئے لیکن چند لمحوں بعد ہی دونوں نے کھڑے ہوکر دوبارہ ایک دوسرے کو مارنا شروع کردیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راہگیر نے طالب علم کو روکا اور نہیں رکنے پر اسے تھپڑ مارنے شروع کردیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور کچھ  طلبا کو حراست میں لے لیا گیا ہے ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -