جمعہ, جنوری 23, 2026
اشتہار

رومانیہ میں ‘اڑنے والی کار’ کی ہولناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

رومانیہ میں خوفناک ٹریفک حادثے میں اڑتی ہوئی کار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق رومانیا میں تیز رفتاری کے باعث پیش آنے والے ایک نہایت حیران کن اور خوفناک ٹریفک حادثہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں ایک مرسڈیز کار کو راؤنڈ اباؤٹ سے ٹکرا کر ہوا میں بلند ہوتے ہوئے گاڑیوں کے اوپر سے گزر گئی اور پھر زور دار آواز کے ساتھ سڑک پر جا گری۔

یہ ناقابلِ یقین مناظر سیکیورٹی کیمرے میں ریکارڈ ہوگئے، ویڈیو چند ہی گھنٹے میں اڑتی ہوئی کار کے عنوان سے وائرل ہو گئی۔

خبر ایجنسی نے بتایا کہ پچپن سالہ ڈرائیور ذیابیطس کے باعث گاڑی پر کنٹرول نہ رکھ سکا اور مرسڈیز انتہائی رفتار سے راؤنڈ اباؤٹ کی جانب بڑھی اور وسط میں بنے ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر فضا میں اچھل گئی۔

ویڈیو میں دکھائی دینے والا منظر بظاہر کسی فلمی سین جیسا لگتا ہے مگر حقیقت میں یہ ایک ہولناک واقعہ تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں