جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

امریکا، اسکول بس اور کار میں ہولناک تصادم، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی ریاست اوہائیو میں اسکول بس اور کار میں ہولناک تصادم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو میں اسکول بس اور کار میں خوفناک تصادم کی ویڈیو وائرل ہوگئی، اسکول بس میں 25 بچے سوار تھے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حادثہ ہوتے ہوئی بس میں موجود بچے بس کی چھت سے ٹکرا جاتے ہیں، حادثے کے نتیجے میں کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی تھی۔

- Advertisement -

ہائی وے عہدیداروں کے مطابق پیری کاؤنٹی میں سگنل بند ہونے کے باوجود کار ڈرائیور رکا نہیں تھا اور گاڑی اسکول بس سے جاٹکرائی تھی۔

رپورٹ کے مطابق بس ڈرائیور نے طلبا کو بس کی کھڑکی اور دروازے کے ذریعے باہر نکالا تھا۔

حادثے کے نتیجے میں 8 بچے اور بس ڈرائیور معمولی زخمی ہوگئے تھے جبکہ کار سوار کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور اس کا ڈرائیونگ لائسنس معطل کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ یہ حادثہ گزشتہ سال دسمبر میں پیش آیا تھا جبکہ اوہائیو اسٹیٹ ہائی وے نے ویڈیو دو روز قبل جاری کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں