تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

چلتی ٹرین سے چوری کرنے والے بچے کی ویڈیو سامنے آگئی

سکھر: روہڑی ریلوے اسٹیشن پر جان خطرے میں ڈال کر بچے ٹرین کے انجن سے بریک بلاک چوری کرنے لگے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ہزارہ ایکسپریس کے انجن سے بریک بلاک نکالتے ہوئے ایک بچے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ چلتی ٹرین کے انجن کے سائیڈ سے لٹک جاتا ہے، بچے نے جان خطرے میں ڈال کر انجن سے بریک بلاک نکال کے باہر پھینکا اور پھر بعد میں کہیں اتر گیا۔

ڈی ایس ریلوے طارق لطیف کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کے انجنوں سے دو روز سے بریک بلاک نکالنے کی شکایات موصول ہورہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کو باقاعدہ ٹریننگ دی گئی ہے، یہ مافیا کا کام ہے، چوری کی وارداتوں میں شامل بچوں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق بچے نے جس ٹرین سے چوری کی ہے وہ ہزارہ ایکسپریس ہے جو کراچی جارہی تھی۔

Comments

- Advertisement -