پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ: افغانستان اور بنگلہ دیش میچ کے مضحکہ خیز لمحات، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں افغانستان نے بنگلہ دیش کو ہرا کر سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا میچ میں کئی مضحکہ خیز لمحات کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگئے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلے کا آخری لیکن اہم ترین میچ آج افغانستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا گیا جو سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان نے 8 رنز سے اپنے نام کیا اور پہلی بار سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

تاہم اس لو اسکورنگ میچ میں کئی مضحکہ خیز لمحات ایسے بھی آئے جس نے میچ میں سنسنی پھیلانے کے ساتھ دیکھنے والوں کو مسکرانے پر بھی مجبور کر دیا اور ان مناظر کو میچ دکھانے والے کیمروں نے عکسبند کر لیا جس کی ویڈیوز اور تصاویر بھی وائرل ہو گئیں۔

- Advertisement -

میچ میں افغانستان کی بیٹنگ کے دوران ایک مرحلہ ایسا بھی آیا جب اوپنر رحمت اللہ گرباز اور عظمت اللہ عمر زئی کریز پر موجود تھے اور 16 ویں اوور میں افغان ٹیم کا اسکور ایک وکٹ پر 83 رنز تھا جب مستفیض الرحمان کی ایک گیند پر شاٹ کے بعد ایک آسان رن آؤٹ سے بال بال بچ گئے۔

بنگلہ دیشی بولر مستفیض الرحمان نے 16 ویں اوور کی تیسری گیند فل لینتھ کرائی جس کو رحمان اللہ گرباز نے بیک ورڈ پوائنٹ کی طرف کھیلا اور گیند راشد حسین کی جانب گئی۔

اس موقع پر دونوں جانب کریز پر موجود افغان کھلاڑی رنز لینے کے لیے دوڑے تاہم فیلڈر کے ہاتھوں میں گیند دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر دونوں ایک ہی سمت نان اسٹرائیک اینڈ کی جانب دوڑنے لگے۔

ہوا کچھ یوں کہ راشد حسین کے ہاتھوں میں گیند آتا دیکھ کر رحمان اللہ گرباز جو رن لینے اپنی کریز سے تھوڑا آگے آ چکے تھے انہوں نے ارادہ کینسل کیا اور واپس اپنی کریز میں جانے لگے تاہم فیلڈر کے ہاتھوں مس فیلڈ کے باعث گیند وکٹ کیپر تک نہ پہنچ سکی۔

 

یہ صورتحال دیکھ کر گرباز دوبارہ رن لینے دوڑے لیکن ساتھ ہی عظمت اللہ بھی اسی سمت دوڑ پڑے تاہم غلطی کا احساس ہوتے ہی عظمت نے اپنا رخ پلٹا اور اسٹرائیک اینڈ کی جانب دوڑ پڑے۔ خوش قسمتی سے گیند مس فیلڈ ہوکر تھوڑا دور گئی تھی یوں وہ یقینی رن آؤٹ ہونے سے بچ گئے۔

ایسا ہی ایک دوسرا منظر افغان بیٹنگ کے دوران ہی دیکھنے کو ملا جب ابراہیم زردان بنگلہ دیشی بولر کو شاٹ کھیلنے کے دوران گیند کو ہٹ کرنے کے بجائے اپنا بلا ہی فضا میں اچھال بیٹھے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں