تازہ ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

میچ کے دوران کمنٹیٹر کی غلطی پر قہقہے، ویڈیو وائرل

پاکستان اور بنگلادیش کی گرین کیپس نے کمنٹیٹر کو الجھا دیا، غلطی سے بنگلادیش ٹیم کی جگہ پاکستان کا نام لے لیا۔

پاکستان مینز کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کے دورے پر نہیں ہے لیکن ایک کمنٹیٹر نے غلطی سے بنگلا دیش کے بجائے پاکستان کا نام لے لیا۔

بنگلا دیش آل فارمیٹ کی سیریز کے لیے کیریبین کے دورے پر ہے۔ پہلا ٹیسٹ فی الحال انٹیگا میں ہو رہا ہے جہاں مہمان ٹیم پہلے دن 103 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ جواب میں ویسٹ انڈیز نے دو وکٹوں کے نقصان پر 95 رنز بنائے۔

https://twitter.com/Sherazakhter08/status/1537504457206173696?s=20&t=QAlfpObxXkK5bGHbfizrjg

بنگلا دیشی اننگز کے 28ویں اوور کے دوران مستفیض الرحمان صفر کے اسکور پر آؤٹ ہوئے تو ایک خاتون کمنٹیٹر نے بنگلا دیش 81-8 کہنے کے بجائے غلطی سے ریمارکس دیے کہ ‘پاکستان 81-8’۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور مضحکہ خیز کیپشنز شیئر کر کے اس کلپ کو خوب محظوظ کیا۔

Comments

- Advertisement -