آسٹریلیا کے مسلمان بلے باز عثمان خواجہ کا جیت کے جشن میں شراب کی بوچھاڑ سے بچنے لیے گروپ فوٹو سے باہر ہونے پر بیان آگیا۔
ایشیز سیریز کی فتح کے جشن کے دوران شراب کی بوچھاڑ سے بچنے کیلئے پاکستانی نژاد عثمان خواجہ بچ بچا کر نکل گئے۔
چند ہی لمحوں بعد کپتان کو اہم کھلاڑی کے اسٹیج سے اتر جانے کا احساس ہوا تو انہوں نے فوری طور ایکشن لیا۔
If this video doesn't show you that the boys have my back, I don't know what will. They stopped their normal champagne celebrations so I could rejoin. Inclusivity in the game and our values as a sport are so important. I feel like we are trending in the right direction 🙏🏾🇦🇺 https://t.co/LrthzP9v2N
— Usman Khawaja (@Uz_Khawaja) January 17, 2022
گروپ تصویر لیتے وقت آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ساتھی کھلاڑیوں کو مزید شراب کےجشن سےروکا اورعثمان خواجہ کو دوبارہ بلایا۔
وائرل ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے عثمان خواجہ نے لکھا کہ ویڈیو میں آپ نے دیکھا کہ کس طرح ٹیم نے میرا ساتھ دیا، کھلاڑیوں نے جیت کے لیے شیمپین کا جشن چھوڑ دیا تاکہ میں دوبارہ سے شامل ہو سکوں۔
Usman khawaja didn’t join the team on the podium to avoid a champagne spray then Pat Cummins asked everyone to stop the champagne spray so Usman Khawaja could join the celebrations!
Top Gesture By #PatCummins ❤️
.
.#Cricket #AUSvENG #Ashes #Ashes21pic.twitter.com/2PXWhWXXZC— CRICKETNMORE (@cricketnmore) January 16, 2022
انہوں نے کہا کہ بطور کھلاڑی اور کھیل میں شمولیت ہماری اقدار کے لیے بہت اہم ہے اور مجھے لگتا ہے کہ ہم درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔