تازہ ترین

بے قابو ٹرک ایئرپورٹ کی دیوار توڑ کر کاؤنٹر میں جاگھسا، ویڈیو وائرل

فلوریڈا: امریکی ریاست فلوریڈا میں تیز رفتار بے قابو ٹرک ایئرپورٹ کی دیوار توڑتا ہوا کاؤنٹر میں جاگھسا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے ساراسوتا برینڈنٹن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تیز رفتار ٹرک ایئرپورٹ کی دیوار کو توڑتا ہوا کاؤنٹر میں جاگھسا، ایئرپورٹ سی ای او نے حادثے کی تصدیق کردی۔

ایئرپورٹ سی ای او فیڈریک پی کولو کا کہنا ہے کہ ڈرائیور جان مونسویس ٹرک چلا رہے تھے جن سے یہ حادثہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ تیز رفتار سے ٹرک کو چلا رہے تھے جب انہوں نے اسے روکنا چاہا تو وہ ان سے بے قابو ہوکر دیوار توڑتا ہوا نکل گیا، حادثہ رات تین بجے کے قریب پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق ٹرک ڈرائیور جان کو حادثے کے نتیجے میں گہرے زخم آئے ہیں انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق ایئرپورٹ میں جس جگہ یہ حادثہ پیش آیا وہ اکثر اوقات خالی رہتی ہے جس کی وجہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پی کولو کا کہنا تھا کہ حادثے کے وقت کاؤنٹر پر دو افراد موجود تھے وہ خوفزدہ ہوگئے لیکن ان میں سے کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا ہے۔

Comments

- Advertisement -