سارہ خان کی بیٹی عالیانہ کے ہمراہ ویڈیو وائرل

اداکارہ سارہ خان نے بیٹی عالیانہ کے ہمراہ خوبصورت لمحات کی یادگار ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کردی۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری مشہور اور خوبصورت جوڑی سارہ فلک اکثر بیٹی عالیانہ کی تصویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں، حالیہ ویڈیو سارہ خان نے شیئر کی جس میں وہ بیٹی عالیانہ کے ہمراہ لیتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سارہ خان بیٹی عالیانہ کیساتھ کھیل رہی ہیں اور ویڈیو پر ٹیم نو سلیپ کا ٹیگ لگا ہوا ہے اور ساتھ ہی کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ‘واقعاً نیند نہیں آرہی’۔
ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی سامنے آرہے ہیں۔
اس سے قبل سارہ کی جانب سے ایک اور ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس میں فلک شبیر ننھی عالیانہ کو گود میں اٹھائے ہوئے ہیں اور اسے سلانے کی کوشش کررہے ہیں۔