تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

یونس خان کے ساتھ ویڈیو وائرل، یاسر شاہ کا ردعمل آگیا

قومی ٹیم کے مایہ ناز لیگ اسپنر یاسر شاہ اور لیجنڈری بیٹسمین یونس خان کی خوشگوار موڈ میں وائرل ہونے والی ویڈیو پر اسپنر کا ردعمل آگیا۔

لیگ اسپنر یاسرشاہ نے کہا کہ یونس خان کےساتھ وقت گزار کر اچھا لگتا ہے، یونس خان مجھ سےاپنےبچوں کی طرح محبت کرتےہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=-_cdD1p1FsI

یاسر شاہ نے کہا کہ جس طرح انہوں نے میرےبال بنائے وہ صرف اپنے بیٹے کے بناتے ہیں جس وقت وہ بال بنا رہے تھے اندازہ نہیں تھاکہ کوئی ویڈیو بنا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کے دوران پویلین میں موجود یاسر شاہ اور یونس خان کی خوشگوار موڈ میں بیٹھے ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں یونس خان لیگ اسپنر کے بال سنوار رہے تھے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یونس خان لیگ اسپنر یاسر شاہ کے بال بنا رہے ہیں، ویڈیو کو صارفین کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے اور مختلف تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ساؤتھ ہمپٹن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل خراب موسم اور بارش کے باعث شروع نہیں ہوسکا ہے۔

Comments

- Advertisement -