تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ویڈیو: ویرات کوہلی نے حارث رؤف کو کیا تحفہ دیا؟

دبئی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاک بھارت ٹاکرے کے بعد بھارتی اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کی فاسٹ بالر حارث رؤف کو تحفہ دینے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

ایشیا کپ کے آغاز سے ہی پاکستان اور بھارتی کرکٹرز کی ملاقاتوں کی ویڈیوز سامنے آرہی ہیں، جن میں کرکٹرز ایک دوسرے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کررہے ہیں، ان ویڈیوز کو کرکٹ شائقین کی جانب سے بھی کافی سراہا جارہا ہے، ایسا ہی کچھ گزشتہ روز اک بار پھر پاک بھارت میچ کے بعد بھی دیکھنے میں آیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میچ کے بعد بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف کو اپنے آٹوگراف والی جرسی تحفے میں دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی کی وسیم اکرم سے ملاقات اور گلے لگانے کی ویڈیو وائرل

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میچ تو ختم ہوگیا ہے لیکن اس طرح کے یادگار لمحات ہمیشہ ذہنوں میں محفوظ رہیں گے، کوہلی کا پاک بھارت میچ کے اختتام پر پاکستان کے حارث رؤف کو دستخط شدہ جرسی دیتے ہوئے دل کو چھولینے والا اقدام’۔

خیال رہے کہ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے تھے، جہاں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Comments

- Advertisement -