دبئی: ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ سے قبل بھارتی اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کی پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم سے ملاقات اور گلے لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں دبئی کے میدان میں مدمقابل ہیں، اس دوران کمنڑی پینل میں شامل وسیم اکرم بھی گراؤنڈ میں موجود ہیں۔
میچ سے قبل بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کی پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم سے غیر رسمی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویرات کوہلی وسیم اکرم کے پاس آتے ہیں اور مسکراتے ہوئے ان سے گلے ملتے ہیں۔
بھارتی اسٹار کھلاڑی نے گلے ملنے کے بعد سابق کپتان سے ہاتھ بھی ملایا۔
— cricket fan (@cricketfanvideo) August 28, 2022
خیال رہے کہ چند روز قبل بابر اعظم اور سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی ملاقات کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں بابر اعظم اور ویرات کوہلی کو گرمجوشی سے ہاتھ ملاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم اور ویرات کوہلی کی ملاقات، ویڈیو وائرل
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قومی ٹیم پریکٹس سیشن کے لیے میدان میں موجود ہے جبکہ ویرات بھی بھارتی ٹیم کے ساتھ میدان میں آئے۔ اس دوران باونڈری پر بابر اعظم کو دیکھ کر سابق بھارتی کپتان آگے بڑھے اور ہاتھ ملایا جبکہ قومی کپتان نے بھی ان سے مل کر خوشی کا اظہار کیا۔