بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

ویڈیو ’خاتون نے موٹرسائیکل سوار کو کچل ڈالا‘

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں کار سوار خاتون کی لاپرواہی نے ایک شخص کی جان لے لی پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے موٹرسائیکل سوار کو کچلنے والی خاتون کو گرفتار کیا جس نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے بریک کی بجائے غلطی سے ایکسلیٹر دبا دیا تھا جس سے اس کی جان چلی گئی۔

حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی اور لوگوں نے بھی حادثے کا ذمہ دار کار سوار خاتون کو قرار دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق حادثہ منگل کے روز پیش آیا تھا سنجے بابو نامی شخص اپنے بیٹے ویدانت کے ساتھ موٹرسائیکل پر جارہا تھا اسی اثنا میں خاتون نے اسے کچل ڈالا۔

حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار کی موت ہوگئی جبکہ اس کا بیٹے کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں