ابوظبی: ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے یونیورسٹی کی طالبہ کی خواہش پوری کردی۔
عرب میڈیا کے مطابق ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان متحدہ عرب امارات یونیورسٹی کے دورے پر گئے جہاں طالبہ نے ولی عہد سے کہا وہ ان کی دادی سے فون پر بات کرلیں، شیخ محمد نے فون پر بات کرکے طالبہ کی خواہش پوری کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یونیورسٹی کی طالبہ شیخ محمد سے کہہ رہی ہیں کہ وہ ان کی دادی سے فون پر بات کرلیں۔
ابوظبی کے ولی عہد نے طالبہ کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے ان کی دادی سے اسی وقت فون پر بات کی۔
شیخ محمد زید النہیان نے خاتون سے پوچھا کہ آپ کیسی ہیں آپ کی پوتی یہ چاہتی تھیں کہ میں آپ سے بات کروں۔
سوشل میڈیا پر شیخ محمد زید النہیان کے اس اقدام کو کافی سراہا جارہا ہے اور صارفین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ متحدہ عرب امارات کی قیادت کو سلامت رکھے۔