ورلڈ کپ 2023 میں دھرم شالہ میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں بنگلہ دیش کے بولر مستفیض الرحمان گر پڑے تاہم خوش قسمتی سے بڑی چوٹ سے محفوظ رہے۔
دھرم شالہ کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تاہم بنگلہ بولرز نے ناقص پرفارمنس نے شکیب الحسن کے اس فیصلےکو غلط ثابت کیا۔ انگلش ٹیم اب تک ایک وکٹ کے نقصان پر 221 رنز اسکور کرچکی ہے اور بڑے اسکور کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔
انگلینڈ کی پہلی وکٹ بھی 115 رنز کے اسکور پر گری۔ بروقت وکٹیں نہ ملنے پر بولرز کی مایوسی اور اشتعال کھیل کے معمولات کا حصہ ہیں۔
ایسا ہی کچھ اس میچ کے دوران اس وقت ہوا جب انگلینڈ کا مجموعی اسکور ایک وکٹ پر 140 رنز تھا۔ بنگلہ فاسٹ بولر مستیفض الرحمان بولنگ کرا رہے تھے اور سامنے جوز بٹلر تھے۔
مسفیض الرحمان دوڑتے ہوئے بولنگ اینڈ تک پہنچے تاہم ان کے بال پھینکنے سے قبل ہی جوز بٹلر کریز کے سامنے سے ہٹ گئے اور امپائر نے بال کو ڈیڈ قرار دے دیا۔
تاہم یوں اچانک ٹیمپو ٹوٹنے پر پہلے ہی وکٹیں نہ ملنے پر مایوس مستفیض الرحمان اپنا ارتکاز قائم نہ رکھ سکے اور توازن کھوتے ہوئے کریز پر ہی گر پڑے کچھ دیر بعد وہ کھڑے ہوئے تو لڑکھڑاتے اور تکلیف میں دکھائی دیے تاہم خوش قسمتی سے وہ کسی بڑی چوٹ سے بچ گئے۔
View this post on Instagram