حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں مسلح کار سواروں نے نوجوان کو اغوا کر لیا۔
اے آر وائی نیوز نے نوجوان کے اغوا کی سی سی ٹی وی حاصل کر لی۔ سمیر موٹرسائیکل پر گھر سے روانہ ہوا تو چند قدم پر کارسواروں نے روک لیا۔
کار سواروں کو چکما دے کر بھاگنے کی کوشش پر مسلح افراد نے گھیر لیا۔
مغوی کے والد کا کہنا ہے کہ ملزمان نوجوان کو اسلحہ کے زور پر کار میں بٹھا کر فرار ہو گئے ہماری کسی سے دشمنی نہیں ہے اور واقعہ پر پولیس سے رابطے میں ہیں۔
والد نے بتایا کہ بیٹا کاروبار میں ساتھ ہاتھ بٹا رہا تھا پولیس کو رپورٹ کر دیا۔