The news is by your side.

Advertisement

خود کو سپر اسٹار سمجھنے والے اسکرپٹ کی اہمیت کب سمجھیں گے: ودھو ونود چوپڑا

ممبئی: بالی وڈ کے ممتاز پروڈیوسر نے خانز سمیت تمام بڑے اداکاروں کو  اسکرپٹ کو اہمیت دینے کا مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سال 2018 خانز کی ناکامیوں کا سال ثابت ہوا ہے، سلمان خان کی ’’ریس تھری‘‘، عامر خان کی ’’ٹھگز آف ہندوستان ‘‘اور شاہ رخ خان کی ’’زیرو‘‘ کو بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

ایسے میں ودھو ونود چوپڑا نے خانز سمیت ان تمام اداکاروں کو جو خود کو سپر اسٹار سمجھتے ہیں، یہ مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی مقبولیت کے بجائے اسکرپٹ کو اہمیت دیں۔

’’تھری ایڈیٹس‘‘، ’’پی کے‘‘ اور ’’سنجو‘‘ جیسی بلاک بسٹر فلمیں پرڈیوس کرنے والے ودھو ونود چوپڑا نے طنزیہ پیرائے میں کہا کہ خود ساختہ سپراسٹارز اب کہانی کی ترجیح دیں، کیوں کہ ناظرین اسکرپٹ ہی کو سب سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔


 مزید پڑھیں:  زشاہ رخ‌ خان ایک بار پھر ’ زیرو


خیال رہے کہ فلمی پنڈت سال 2018 کو خانز کے زوال کا سال کہہ رہے ہیں. ایک طرف جہاں اس برس رنویر کپور کی ’’سنجو‘‘ اور رنویر سنگھ کی ’’پدماوت‘‘ نے تین سو کروڑ کا بڑا ٹارگیٹ پورا کیا، وہیں آیوشمان کھرانا اور راج کمار راؤ جیسے نئے مگر سنجیدہ فلموں کے اداکار بھی سو کلب کا کا حصہ بن گئے.

ہالی وڈ انڈسٹری میں تیلگو اور تامل انڈسٹری کے بڑھتے اثرات اور نئے چہروں کی مقبولیت نے سپراسٹارز کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے.

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں