The news is by your side.

Advertisement

چھ ماہ تک آئینہ کیوں نہیں دیکھا؟ ودیا بالن نے بتادیا

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن نے اپنے تلخ ماضی سے پردہ اٹھا دیا۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ودیا بالن نے کہا کہ تقریباً درجن سے زائد فلموں میں سے مجھے بغیر کسی وجہ کے نکالا گیا جس نے میری ذہنی حالت کو کافی متاثر کیا تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھے 13 فلموں میں سائن کرنے کے بعد نکال دیا گیا اور اب وہی پروڈیوسرز مجھے فون کرکے فلموں کی آفر کرتے ہیں تو انہیں انکار کردیتی ہوں۔

ودیا بالن نے بتایا کہ ایک پروڈیوسر نے مجھے اپنی فلم سے نکالا اور ایسے احساس دلایا جیسے میں بدصورت ہوں اور مجھے ہیروئن نہیں ہونا چاہیے، اس واقعے نے میرے ذہن پر اتنا گہرا اثر ڈالا کہ پھر میں اگلے چھ ماہ تک خود کو آئینے میں نہیں دیکھ سکی۔

اداکارہ نے 2003 کا واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ ایک مرتبہ فلم ساز کے بالاچندر کے ساتھ میں نے دو فلمیں سائن کیں، یہ اس وقت کی بات ہے جب میں پہلے ہی اپنی کئی فلمیں کھو چکی تھی، اس وقت پتا چلا کہ مجھے مطلع کیے بغیر انہوں نے فلموں میں کسی اور کاسٹ کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے کافی دن سے خیال آرہے تھے کیونکہ ہم نے شوٹنگ کے لیے نیوزی لینڈ جانا تھا اور مجھ سے کسی نے پاسپورٹ نہیں مانگا تھا، جب میری والدہ نے بالاچندر کی بیٹی کو فون کیا تو ہمیں پتا چلا کہ میری جگہ فلم میں اب کوئی اورہیروئن ہوگی، اس وقت میں بہت روئی، اور کڑی دھوپ میں پیدل چلتی رہی۔

ودیا بالن نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں مجھے ان پروڈیوسرز کی جانب سے کالز آئیں جنہوں نے پہلے اپنی فلم سے نکال دیا تھا تاہم میں نے خوشگوار انداز میں انکار کر دیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں