اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

ودیا بالن کی گاڑی کو حادثہ

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں وہ بالکل محفوظ رہیں۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری میں بے باک کرداری کی وجہ سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن آج کل اپنی نئی آنے والی فلم ’تمھاری سلو‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔

ودیا بالن فلم کی تشہیر کے سلسلے میں بھارتی شہر باندرے جارہی تھیں کہ راستے میں مخالف سمت سے آنے والی گاڑی نے اُن کی کار کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں گاڑی کو نقصان پہنچا۔

بھارتی اداکارہ کے قریبی ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ حادثہ تین روز قبل پیش آیا جس میں ودیا بالکل محفوظ رہیں تاہم اُن کی کار کا اگلا حصہ اور شیشہ بری طرح سے متاثر ہوا، تین روز آرام کرنے کے بعد اداکارہ نے اپنی مصروفیات شروع کردی ہیں جبکہ فلم کی ٹیم نے بھی اداکارہ کی خیریت کی تصدیق کی ہے۔

پڑھیں: بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن ہراسمنٹ کا شکار

ودیا بالن نے کارحادثے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا تاہم انہوں نے ایک روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی حالیہ تصویر شیئر کی جس کے ساتھ لکھا کہ ’شیشہ، شیشہ میری دیوار پر‘۔

Mirror mirror on the wall, Durga, Kali or them all??!!

A post shared by Vidya Balan (@balanvidya) on

بھارتی اداکارہ کے اس ٹوئٹ کی وجہ سے شوبز حلقوں میں کارحادثے کی خبریں زیر گردش ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ ودیا بالن اب تک کئی بھارتی فلموں میں بے باک کردار ادا کرچکی ہیں اُن کی حالیہ فلم ’بیگم جان‘ نشر ہوئی تھی جو باکس آفس پر اچھا کاروبار کرنے میں ناکام رہی ہے۔

مزید پڑھیں: بالی ووڈ ادکارہ کی تصویر جسے پہچاننا انتہائی مشکل

یاد رہے کہ ودیا بالن نے اب تک کئی بھارتی فلموں میں کردار ادا کیا ہے اور اُن کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ اپنے کردار کو بخوبی نبھانے کی صلاحیت بھی رکھتی ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں