جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن ہراسمنٹ کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

بالی وڈ کی نامور اداکارہ ودیا بالن نے انکشاف کیا ہے کہ کلکتہ کے ایئرپورٹ پر ان کے ایک مداح نے انہیں ہراساں کرنے کی کوشش کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلک اسٹار ودیا ان دنوں اپنی عنقریب آنے والی فلم ’بیگم جان‘ کی پروموشن کے لیے کلکتہ گئیں تھی۔ فلم پروڈیوسرمہیش بھٹ اور ڈائریکٹر سری جیت مکھرجی بھی ان کے ہمراہ تھے۔


میں ایک لالچی فنکار ہوں، ودیا بالن


ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں افراد ایئرپورٹ میں داخل ہورہے تھے کہ ایک شخص آیا اورودیا کے ساتھ سیلفی لینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

ودیا بالن جو کہ ہمیشہ اپنے مداحوں کو اچھا رسپانس دینے کے لیے مشہور ہیں انہوں نے حامی بھرلی۔ اس شخص نے اجازت ملتے ہی ودیا کی کمر میں ہاتھ ڈال دیا۔

اداکارہ اس کی اس بے باکی پر چند لمحوں کے لیے صدمے میں آگئیں اور اسے ہٹنے کے لیےکہا اس کے باوجود بھی وہ شخص باز نہ آیا اور ان کی کمر پر اپنی گرفت مضبوط کرلی۔

اس موقع پر ودیا کے مینجر نے مداخلت کی اور اس شخص کو ان سے دور کیا تاہم اس شخص نے ایک بار پھر ان کی کمر میں ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی‘ اس بار ودیا چلا پڑیں، ’’تم سمجھتے کیا ہو‘ کیا کررہے ہو ، یہ انتہائی غلط حرکت ہے‘‘۔

اور اس شخص کی دیدہ دلیری تو دیکھئے کہ اس سب کے بعد بھی وہ سیلفی کے لیے اصرار کرنے لگا جس پر ودیا نے انہتائی بلند اورغصیلی آواز میں اسے کہا کہ ’’ نہیں! تم نہیں لے سکتے‘ اپنی حد میں رہو‘‘۔

ودیا بالن نے اس ناخوش گوار حادثے کے بارے میں بات کرتے ہوئے غصیلے لہجے میں کہا کہ کوئی اجنبی خواہ وہ مرد ہو یا عورت آپ کے ساتھ ایسا کچھ کرنے کی کوشش کرتا ہے تو وہ آپ کی ذاتی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرتا ہے جو کہ قابلِ قبول نہیں۔ ہم لوگ پبلک فگر ہیں‘ پبلک پراپرٹی نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں