منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

’تجھے یاد نہ میری آئی‘: ودیا بالن کی دلچسپ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن آج کل انسٹا گرام پر کافی متحریک ہیں۔ ان کی ایک حالیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

ودیا بالن نے اپنے انسٹا گرام ہینڈل سے مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ شاہ رخ خان اور کاجول کی سُپر ہٹ فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کا مشہور زمانہ گانا ’تجھے یاد نہ میری آئی‘ گانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ودیا بالن سب سے پہلے میوزک کو غور سے سنتی ہیں اور پھر غلط موقع پر گانا شروع کر دیتی ہیں، جب انہیں غلطی کا احساس ہوتا ہے تو فوراً رک جاتی ہیں۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: ’سب کہتے ہیں تمیز سے بات کرو‘: ودیا بالن کی ویڈیو وائرل

View this post on Instagram

A post shared by Vidya Balan (@balanvidya)

ویڈیو میں اداکارہ تین مرتبہ گانا شروع کرنے کی کوشش کرتی ہیں مگر انہیں اندازہ ہی نہیں ہوتا کہ میوزک کے ساتھ کس موقع پر گانا شروع کرنا ہے۔

ودیا بالن نے کیپشن میں لکھا: ’میرا پہلا گانا ادھورا رہ گیا۔‘

ودیا بالن کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ وہ بالی وڈ کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے 2011 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ڈرٹی پکچر‘ میں ’ریشما‘ نامی لڑکی کا کردار ادا کیا۔

مذکورہ فلم میں بہترین اداکاری کے لیے انہیں ’فلم فیئر ایوارڈ‘ سے نوازا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں