تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ویتنام: کتے اور بلی کا گوشت کھانے سے متعلق بڑا فیصلہ

ہنائی: ویتنام حکومت نے کتنے اور بلے کا گوشت فروخت کرنے اور کھانے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے بعد ویتنام میں سب سے زیادہ لوگ بلی اور کتے کا گوشت کھایا جاتا ہے، ایک اندازے کے تحت سالانہ بنیاد پر تقریباً 50 ہزار ویتنامی شہری ان جانوروں کا گوشت کھاتے ہیں۔

کتے اور بلے کا گوشت کھانے والوں کا ماننا ہے کہ اس سے بُری قسمت دور ہوگی۔

ویتنام حکام نے جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیم ’فور پاز‘ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کے مطابق مذکورہ جانورں کے گوشت کی فروخت پر پابندی عائد کی جائے گی۔

حکومت کا کہنا ہے کہ ہم جانوروں کی بھلائی اور شہر کو سیاحت کا مرکز بنانا چاہتے ہیں۔

جانوروں کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیم ’فور پاز‘ کی عہدیدار جولی سینڈرز کا ماننا ہے کہ یہ اقدام ایک ’ٹرننگ پوائنٹ‘ ہے جو ویتنام کے دیگر علاقوں کے لیے ایک مثال قائم کر سکتا ہے۔

ویتنام کے شہریوں کا کہنا ہے کہ ان جانوروں پر پابندی نہیں ہونی چاہیے کیوں کہ یہ ہمارا کلچر ہے۔

Comments

- Advertisement -