تازہ ترین

ویتنام کے صدر ٹران ڈائی کوآنگ انتقال کرگئے

ہنوئی: ویتنام کے صدر ٹران ڈائی کوآنگ 61 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ویتنام کے صدر ٹران ڈائی کوآنگ طویل علالت کے بعد 61 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، ان کا انتقال ہنوئی کے ایک فوجی اسپتال میں ہوا جہاں وہ زیر علاج تھے۔

ٹران ڈائی کوآنگ نے اپریل 2016 میں ویتنام کے صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالی تھیں، اس سے قبل وہ پبلک سیکیورٹی منسٹر کے طور پر بھی ذمہ داریاں انجام دے چکے تھے۔

رپورٹ کے مطابق ٹران ڈائی کوآنگ موذی مرض میں مبتلا تھے، وہ علاج کے غرض سے چھ بار جاپان بھی گئے تاہم مرض سے چھٹکارا نہ پاسکے۔

ٹران ڈائی کوآنگ کی صدارت کے دور میں امریکی صدر ڈونلڈ ترمپ نے گزشتہ سال نومبر میں ویتنام کا دورہ کیا تھا اور دونوں ملکوں کے درمیان باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ صدر کے انتقال کے بعد ویتنام قومی اسمبلی کی جانب سے صدارتی الیکشن کا انعقاد آئندہ ماہ کیا جائے گا، جبکہ ٹران ڈائی کوآنگ کی آخری رسومات کے حوالے سے فی الحال کوئی تاریخ نہیں بتائی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -