ہنوئی : ویتنامی بھائیوں نے ایک کے اوپر دوسرے کا سر رکھ کر سیکڑوں سیڑھیاں چڑھنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
خطرناک کرتب دکھا کر عالمی ریکارڈ قائم کرنا اب عام ہوگیا ہے لیکن کرتب دکھانا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہے کیوں کہ ان کرتب بازیوں میں انسان کی جان بھی جاسکتی ہے یا وہ زندگی بھر کےلیے معذور ہوسکتا ہے۔
ان تمام باتوں کو جاننے کے باوجود ویتنام سے تعلق رکھنے والے دو بھائیوں نے توازن برقرار رکھتے ہوئے 100 سیڑھیاں چڑھنے کا ورلڈ ریکارڈ بنایا ہے۔
یہ عالمی ریکارڈ صرف سو سیڑھیاں چڑھنے کا نہیں تھا بلکہ دونوں بھائیوں نے ایک کے اوپر دوسرے کا سر رکھ کر سیڑھیاں چڑھیں ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بھائی چرچ کی سیڑھیاں چڑھ رہا ہے تو دوسرا اس کے سر پر سر کے بل الٹا اپنا توازن برقرار رکھتے ہوئے موجود ہے۔
خیال رہے کہ دونوں بھائی 2016 میں بھی ایسا ہی ریکارڈ بناچکے ہیں جس میں انہوں نے 90 سیڑھیاں چڑھیں تھیں۔