تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

بیوی سے محبت کی انوکھی داستان، مرنے کے بعد بھی ساتھ نہ چھوڑا

ہنوئی : ویت نامی شخص نے اہلیہ سے بے پناہ محبت کی ایسی مثال قائم کی کہ دنیا دنگ رہ گئی، ویتنامی شخص 16 سال اپنی بیوی کی باقیات سے ساتھ زندگی گزار رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایشیائی ملک ویت نام میں ایک ایسا شخص بھی ہے جو گزشتہ 16 سالوں سے اپنی کی باقیات کے ساتھ زندگی گزار رہا ہے جس کی وجہ اہلیہ سے اس شخص کی بے پناہ محبت ہے۔

ویت نام کا شہری لی وین 2003 میں شہر سے باہر گیا ہوا تھا کہ اسے اچانک اپنی اہلیہ کی موت سے متعلق خبر ملی اور جب تک وہ گھر پہنچا عزیز و اقارب بیوی کو دفنا چکے تھے جس کی وجہ سے اسے بیوی کی ایک جھلک بھی دیکھنے کو نہیں ملی۔

انتقال کے بعد لی وین کے دل کو قرار نہ آیا تو اپنی بیوی کی قبر کشائی کرکے ہڈیاں گھر لے آیا اور اسے پلاسٹر سے لیپ کر عورت کی صورت دے دی اور چہرے پر اپنی اہلیہ جیسے نقوش بنا دئیے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ لی وین کی کہانی پہلی مرتبہ 2009 میں منظر عام پر آئی تھی لیکن تب کسی کو یقین نہیں نہ آیا اور جب حقیقت معلوم ہوئی تو لوگ ششد رہ گئے کہ کوئی کیسے قبرستان سے اپنی بیوی کی باقیات لاکر کر اس کے ساتھ زندگی گزار سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اب لی وین روزانہ اپنی بیوی کے ساتھ سوتا ہے، ویتنامی شہری نے اپنے عزیزوں کی مخالفت کے باوجود اپنی روش کو ترک نہیں کیا اور گزشتہ 16 سال سے اپنی اہلیہ کی باقیات کے ساتھ رہ رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ لی وین کی مذکورہ خاتون سے سنہ 1975 میں شادی ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -