شوبز انڈسٹری کی اداکارہ درفشاں سلیم کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں ’بھڑاس‘ اور ’پردیس‘ میں شاندار اداکاری کرکے مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والی اداکارہ درفشاں سلیم نے انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
View this post on Instagram
رواں برس درفشاں سلیم اپنی 25ویں سالگرہ منائیں گی۔
درفشاں سلیم نے کیریئر کا آغاز ڈرامہ سیریل ’دل رُبا‘ سے کیا تھا اسکے بعد وہ بھڑاس اور پردیس میں مرکزی کردار کرتی نظر آئیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ کا تعلق ایک پڑھی لکھی فیملی سے ہے، ان کے والد سلیم احسن کا تعلق پی ٹی وی سے ہے، وہ ڈائریکٹر اور پر ڈیوسر ہیں۔
اداکارہ کی والدہ ایک گھریلو خاتون ہیں، درفشاں اپنے بہن بھائیوں میں سب سے بڑی ہیں ان کی ایک بہن اور دو بھائی ہیں۔
View this post on Instagram
درفشاں سلیم نے رواں سال مارچ میں بھڑاس ڈرامے میں شاندار اداکاری پر ایمرجنگ ٹیلنٹ کا ایوارڈ حاصل کیا تھا۔
گزشتہ دنوں ٹی وی انٹرویو میں درفشاں سلیم کا کہنا تھا کہ انہیں اگر کروڑوں روپے بھی آفر کردئیے جائیں تو بھی وہ آئٹم نمبر نہیں کریں گی۔
View this post on Instagram
درفشاں کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کپڑوں حتیٰ کہ ہر چیز سے متعلق خاصی حساس ہیں لہٰذا کوئی بھی ایسا کردار نہیں کرنا چاہیں گی جس میں عورت کو نمائش کے طور پر استعمال کیا جارہا ہو۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ جس بھی کردار میں عورت کو بطور خاص پیش کیا جائے گا وہ اس کردار کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گی۔
View this post on Instagram
درفشاں سلیم کا نیا ڈرامہ ’عشق جنون‘ اے آر وائی ڈیجیٹل پر جلد نشر کیا جائے گا۔