اسلام آباد (28 ستمبر 2025): ٹریفک افسر کو ٹکر مارنے والے ویگو ڈالے میں سوار ملزمان مشکل میں پڑ گئے، تین افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویگو ڈالے میں سوار ملزمان نے ٹریفک افسر کو دوران ڈیوٹی ٹکر مار دی تھی، ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے وقوعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرا دیا۔
وقوعے کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کر لیا گیا ہے، وقوعے میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر کے ویگو ڈالا بھی تھانے میں بند کر دیا گیا ہے۔ ملزمان کو ٹریفک پولیس اور سی آئی اے کی ٹیموں نے مل کر گرفتار کیا۔
بنوں پولیس نے دہشت گردوں کو بڑا چیلنج دے دیا، آڈیو پیغام جاری
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان نے گزشتہ رات ٹریفک افسر کو ہٹ کیا اور فرار ہو گئے تھے، پولیس کا کہنا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے چاہے وہ کسی بھی طبقے سے تعلق رکھتا ہو۔


