انڈر ورلڈ کپ فائنل میں بھارت کے ویہان ملہوترا کو فرحان احمد کے کیچ پکڑنے کے باوجود ناٹ آؤٹ قرار دینے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔
انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت کی جانب سے دیے گئے 412 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 40.2 اوورز میں 311 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور میچ بھارت نے 100 رنز سے جیت لیا۔
ویبھو سوریا ونشی کو 175 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
انگلش بیٹر فالکنز 67 گیندوں پر 115 رنز برق رفتار اننگز بھی رائیگاں گئی، اوپنر بین ڈوکنز نے 66 رنز بنائے، بین میئز 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بھارت کی جانب سے آر ایس امبریش نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
تاہم بھارت کی اننگز کے دوران 28.1 اوورز میں فرحان احمد کی گیند پر ویہان ملہوترا نے شاٹ کھیلنے گئے اور گیند سیدھی بولر کے ہاتھ میں آئی اور انہوں نے ڈائیو لگا کر کیچ پکڑا لیکن امپائر نے اسے تھرڈ امپائر کو ریفر کیا۔
تھرڈ امپائر نے مختلف اینگلز سے جائزہ لینے کے بعد اسے ناٹ آؤٹ قرار دیا، ویڈیو میں دیکھا گیا کہ جب ویہان ملہوترا نے شاٹ کھیلا تو گیند گراؤنڈ کو ٹچ کرتے ہوئے بولر کے ہاتھ میں گئی جس کی وجہ سے انہیں ناٹ آؤٹ قرار دیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


