تازہ ترین

اسرائیل کا ایران کے شہر اصفہان پر میزائل حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

آئی ایم ڈی بی پر ’لائیگر‘ سب سے زیادہ بدترین فلم قرار

ممبئی: فلموں کے حوالے سے مشہور صفِ اول کی سب سے بڑی ویب سائٹ ’آئی ایم ڈی بی‘ پر آننیا پانڈے اور وجے دیوراکونڈا کی فلم ’لائیگر‘ سب سے زیادہ ناپسندیدہ فلم بن گئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ’لائیگر‘ عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کا مقابلہ بھی نہ کر سکی جو بھارت میں بُری طرح فلاپ ہوچکی ہے۔

’لال سنگھ چڈھا‘ کی ریٹنگ پانچ، اکشے کمار کی ’رکشہ بندھن‘ 4 اعشاریہ 6 اور تاپیسی پنو کی ’دوبارہ ‘ کی 2 اعشاریہ 9 ہے۔ ان کے برعکس ’لائیگر‘ کی ریٹنگ صرف 1 اعشاریہ 9 ہے۔

مزید پڑھیں: ’لائیگر‘ میں آننیا غیر متاثر کُن اداکاری کے باعث تنقید کی زد میں آگئیں

فلمسازوں کی توقع کے برعکس ’لائیگر‘ دیکھنے والوں کو متاثر کرنے میں ناکام ہوگئی۔ فلمساز کرن جوہر، پوری جگنادھ سمیت دیگر کی مشترکہ پیشکش کو شائقین اور ناقدین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا سامنا ہے۔

فلم میں کم معاوضہ لینے والے وجے دیوراکونڈا کی اداکاری کو ہر کسی نے سراہا مگر آننیا پانڈے کو غیر متاثر کُن پرفارمس کی وجہ سے تنقید کا سامنا ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین کا ماننا ہے کہ آننیا پانڈے میں اداکارہ بننے کی صلاحیت نہیں ہے، انہیں اداکارہ ہرگز نہیں کہا جا سکتا اور فلمسازوں کو چاہیے کہ وہ آننیا کو آئندہ فلموں میں کاسٹ نہ کریں ورنہ سب فلاپ ہو جائیں گی۔

Comments

- Advertisement -