پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

وجے ورما اور فاطمہ ثنا کی ’گستاخ عشق‘ باکس آفس پر فلاپ ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکار وجے ورما اور فاطمہ ثنا کی نئی فلم ’گستاخ عشق‘ باکس آفس پر فلاپ ہوگئی۔

گستاخ عشق نے باکس آفس پر صرف 1.68 کروڑ کمائے اور 7 روز میں ہی فلاپ قرار پائی ہے جبکہ بھارت میں اس کی مجموعی کمائی 1.98 کروڑ ہے۔

دھرندر اور تیرے عشق میں کی ریلیز نے بھی گستاخ عشق کی باکس آفس کمائی پر اثر ڈالا۔

یہ پڑھیں: فاطمہ ثنا کو مرگی کے دورے پڑے تو خود کو بے بس محسوس کیا، وجے ورما

رپورٹ کے مطابق گستاخ عشق 25 کروڑ کے بجٹ سے بنائی گئی تھی اور ابتدائی ہفتے میں بجٹ کا صرف 6 فیصد ہی حاصل کرسکی ہے۔

وجے ورما اور فاطمہ ثنا کی فلم باکس آفس پر لاگت کا 12.5 کروڑ یعنی 50 فیصد بھی وصول نہیں کرپائے گی اس لیے اسے فلاپ قرار دیا جارہا ہے۔

فلم میں وجے ورما اور فاطمہ ثنا کے علاوہ نصر الدین شاہ بھی موجود تھے جبکہ اس کے ہدایت کار ویبھو پوری ہیں اور اس کی کہانی پرشانت جھا نے لکھی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں