جمعرات, اپریل 23, 2026
اشتہار

وکرانت گپتا عثمان طارق کے فین بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر 8 مرحلے میں انگلینڈ کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد معروف اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا نے پاکستان ٹیم کے کپتان کے میچ کے دوران لئے گئے فیصلوں پر شدید تنقید کی، انہوں نے کہا کہ کیا آپ نے عثمان طارق کی صورت میں ایک توپ خریدی ہے محلے کی چوک پر کھڑا کرنے کے لئے کہ اُسے صحیح جگہ استعمال نہیں کرنا؟۔

معروف اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا نے کہا کہ عثمان طارق جب بال کرنے آئے تو انگلینڈ کی 58 رنز پر 3 وکٹیں گری ہوئی تھیں، انگلینڈ پریشر میں تھا، عثمان طارق نے پہلی بال پر وکٹ لی اور اپنے اوور میں پانچ رنز دیئے، 8 اوورز ختم ہونے پر انگلینڈ کا اسکور 64/4 تھا، اس وقت کسی بھی بلے باز کا اتنا زیادہ اسکور نہیں تھا۔

اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا نے کہا کہ انگلینڈ نے یہاں سے 102 رنز بنانے تھے اور 6 وکٹیں ہاتھ میں تھیں، 12 اوور باقی تھے۔

وکرانت گپتا ابھیشیک شرما اور تلک ورما کی کارکردگی پر برس پڑے

معروف اسپورٹس جرنلسٹ نے سوال کیا کہ اگر آپ پاکستان کے کپتان ہوتے تو ایسی صورتحال میں آپ عثمان طارق سے بالنگ کراتے؟ انہوں نے کہا میں تو عثمان طارق کی بولنگ کا فین ہوں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں