پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

چیئرمین محسن نقوی کے جراتمندانہ موقف پر وکرانت گپتا نے تعریفوں کے پل باندھ دیے

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے جراتمندانہ اور دلیرانہ موقف پر وکرانت گپتا نے محسن نقوی کی تعریفوں کے پال باندھ دیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے بھارتی صحافی وکرانت گپتا بھی شدید اختلافات کے باوجود چیئرمین پی سی بی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے، ان کے مضبوط اقدامات پر کہا کہ وہ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت

وکرانت گپتا نے کہا کہ "محسن نقوی نے آکے پہلی بار ایساموقف اختیار کیا، پہلی بار پی سی بی سے کوئی ایسا آیا ہوگا کہ جس نے کہا کہ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر لڑ لیتے ہیں اور مجھے انھیں اس کا کریڈٹ دینا ہوگا۔

بھارت میں ورلڈ کپ نہ کھیلنے کے بنگلہ دیش کے موقف پر پاکستان نے اس کی ایسی حمایت کی ہے کہ بھارتیوں کی عقل ٹھکانے آگئی ہے، وہ صحافی جو کل تک پاکستان کو برا بھلا کہتے تھے اب پاکستان کے مضبوط موقف کی تعریف کررہے ہیں۔

بھارتی اسپورٹس صحافی ہیں نے اپنے یوٹیوب چینل پر بھارتی عوام کےسامنے نہ صرف محسن نقوی کی برملا تعریف کی بلکہ ان سے زبردست طریقے سے متاثر بھی نظر آئے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں