جمعرات, اپریل 16, 2026
اشتہار

وکرانت گپتا ابھیشیک شرما اور تلک ورما کی کارکردگی پر برس پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

احمد آباد: ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر 8 مرحلے میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں بھارت کی عبرت ناک شکست کے بعد معروف اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا نے نوجوان کھلاڑیوں بالخصوص ابھیشیک شرما اور تلک ورما کی کارکردگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے ہاتھوں بھارت کی عبرت ناک شکست کے بعد معروف اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا نے اپنے ٹویٹ میں واضح کیا کہ مسئلہ صرف ان کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کا نہیں ہے، بلکہ اصل تشویش اس دباؤ کے بارے میں ہے جسے یہ نوجوان بلے باز سنبھالنے میں ناکام رہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑے میچز اور بڑے اہداف کا تعاقب کرتے ہوئے جس ذہنی مضبوطی کی ضرورت ہوتی ہے، وہ ابھیشیک اور تلک میں نظر نہیں آئی، وکرانت گپتا کے مطابق، ابھیشیک شرما اور تلک ورما بین الاقوامی سطح پر ملنے والے مواقع کا فائدہ نہیں اٹھا سکے اور ورلڈ کپ جیسے ہائی وولٹیج میچ میں دباؤ کے سامنے ہمت ہار گئے۔

واضح رہے کہ ابھیشیک شرما، جو ٹورنامنٹ میں مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں، جنوبی افریقہ کے خلاف بھی صرف 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ نمبر 3 پر کھیلنے والے تلک ورما بھی مارکو یانسن کی گیند پر جلد آؤٹ ہو گئے، جس سے بھارتی ٹیم کا ٹاپ آرڈر مکمل طور پر ناکام ہوگیا۔

یاد رہے کہ احمد آباد میں کھیلے گئے اس میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو 76 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی۔ 188 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم صرف 111 رنز پر ڈھیر ہو گئی، جس میں ٹاپ آرڈر کی ناکامی نے کلیدی کردار ادا کیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارت بے بس۔۔ جنوبی افریقا کامیاب

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں