منگل, اکتوبر 6, 2026
اشتہار

وکرانت گپتا نے سلمان آغا کی کپتانی پر سوال اٹھا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے صحافی وکرانت گپتا نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں سلمان علی آغا کی کپتانی پر سوال اٹھا دیا۔

بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ پر تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک اسٹیج پر 19 گیندوں پر 10 رنز رہتے تھے جب ہیری بروک آؤٹ ہوئے، نواز نے 19واں اوور کروایا اور انگلینڈ کی دو وکٹیں گرگئیں 8 آؤٹ ہوگئے پیچھے تین رنز رہ گئے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ کپتان ہوتے تو کس سے اوور کرواتے، عثمان طارق اور شاہین آفریدی کے اوورز پورے ہوچکے ہیں۔

وکرانت گپتا نے کہا کہ میں یہ کرتا کہ اسپنر صائم ایوب سے اوور کرواتا، کیونکہ ٹیل اینڈر بیٹنگ کررہے تھے وہ ہٹ کرنے جاتے تو گیند ایج لگ کر کیچ ہوسکتی تھی۔

یہ پڑھیں: ’سلمان آغا ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد کپتان نہیں رہیں گے‘ سابق کرکٹر کی پیشگوئی

بھارتی صحافی کا کہنا تھا کہ سلمان آغا نے سلمان مرزا کو اوور دیا پہلی ہی گیند پر چوکا لگا اور میچ ختم ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ آغا جی معاف کرنا، بھارت کے خلاف میچ میں آپ کی کپتانی دیکھی تھی اور آج آپ نے بتادیا ہے کہ میں کپتان نہیں ہوں۔

وکرانت گپتا نے کہا کہ آپ پہلے بچ گئے جو آپ نے نیوزی لینڈ کے خلاف بارش والے میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، اگر میں ہوتا تو اپنا سر ہی دیوار پر مار لیتا۔

انہوں نے کہا کہ بارش ہورہی ہے اور آپ ٹاس جیت کر کہہ رہے ہو کہ پہلے بیٹنگ کریں گے مطلب کمال ہی ہوگیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں