تازہ ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

بندروں کی وجہ سے انسان بھالوبنا، معمہ کیا ہے؟ جانیے

بھارتی ریاست اترپردیش کے گاؤں سکندر پور میں بندروں نے قبضہ کرلیا جن کو بھگانے کے لیے مکینوں نے بھالو کے روپ دھار لیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دو ہزار کے قریب بندروں نے گاؤں پر قبضہ جمالیا اور انہوں نے تقریباً ہر گھر کو نقصان پہنچایا جس کی وجہ سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

گاؤں کے سربراہ رام للت ورما کا کہنا ہے کہ ہم نے بندروں کو بھگانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی مگر وہ ہم پر ہی پلٹ کر حملہ آور ہوتے ہیں۔

گاؤں کے لوگوں نے سوچ بیچار کے بعد بندروں کو بھگانے کے لیے انوکھا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں: بندروں کی بھرمار سے گاؤں والے ہجرت پر مجبور

چونکہ بندر بھالو (ریچھ) سے ڈرتے ہیں اس لیے گاؤں والوں نے اُن کے روپ دھارے اور سڑکوں پر نکل آئے جبکہ کچھ مکینوں نے اپنی گلیوں، گھروں میں ریچھ کے مجسمے بھی نصب کیے۔

گاؤں کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ’بندروں سے علاقہ خالی کرانے کے لیے ہمیں بھی جانور بننا پڑ رہا ہے کیونکہ حکومت یا مقامی انتظامیہ کی جانب سے اقدامات نہیں کیے گئے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’سکندر پور کے لوگ بندروں کی وجہ سے بھالو بننے پر مجبور ہیں، ہم اپنے گھروں کی حفاظت کے لیے یہ قدم اٹھا رہے ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: بندروں کی مہلک بیماری انسانوں میں پھیلنے لگی

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق علاقہ مکینوں کے روپ دھارنے کے بعد دو روز کے اندر ہی بندروں نے واپس جانا شروع کردیا اور اب سکندر پور میں چند ہی بندر موجود ہیں۔

Comments

- Advertisement -