نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر لو ونسنٹ کا ساتھی کھلاڑی کرس کینر پر میچ فکسنگ کا الزام -
The news is by your side.

Advertisement

نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر لو ونسنٹ کا ساتھی کھلاڑی کرس کینر پر میچ فکسنگ کا الزام

نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر لو ونسنٹ نے لندن کی عدالت میں ساتھی کھلاڑی کرس کینر پر میچ فکسنگ کا الزام عائد کردیا۔

نیوزی لینڈ کے سابق آل راؤنڈر کرس کینز مشکل میں آگئے، لندن کی عدالت میں کرس کینز پر ساتھی کرکٹر لوونسٹ نے میچ فکسنگ کا الزام عائد کردیا، ان کا کہنا ہے کہ دوہزار آٹھ کی انڈین پریمئیر لیگ کے دوران کینز نے انہیں فکسنگ میں ملوث ہونے کے لئے قائل کیا تھا، انہیں ہر میچ میں خراب کارکردگی دکھانے پر پچاس ہزار ڈالرز دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔

ونسنٹ نے عدالت کو بتایا کہ کہ ایک ہندوستانی شخص نے انہیں میچ فکسنگ کا لالچ دیا تھا، جسے انہوں نے مسترد کردیا تھا اور تمام واقعے سے کینز کو آگاہ بھی کردیا تھا لیکن کپتان نے کہا اب آپ میرے لیے کام کریں گے۔

ونسنٹ نے بتایا کہ فکسنگ میں اور بھی کئی کھلاڑی شامل تھے، میچ فکسنگ کا اعتراف کرنے پر ونسنٹ پر تاحیات پابندی عائد کی جاچکی ہے

دوسری جانب کرس کینز نے تمام الزامات کی تردید کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ کبھی فکسنگ میں ملوث نہیں رہے.

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں