جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

اولمپکس سے باہر ہونے پر دلبرداشتہ ونیش پھوگاٹ کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس اولمپکس 2024 سے اپنے وزن کے باعث ڈس کوالیفائی (باہر) ہونے والی بھارتی ریسلر ونیش پھوگاٹ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

بھارتی ریسلر ونیش پھوگاٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام شیئر کرتے ہوئے پیرس اولمپکس کے فائنل میں پہنچ کر ڈس کوالیفائی ہونے پر اپنی قوم سے معذرت کرلی۔

بھارتی ریسلر کا اپنی پوسٹ میں مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’ماں کُشتی جیت گئی، میں ہار گئی، مجھے معاف کردیں‘۔

- Advertisement -

انہوں نے قوم کی ان سے وابستہ امیدیں ٹوٹنے پردکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘آپ کے خواب اور میری ہمت سب ٹوٹ چکے ہیں، اب مجھ میں مزید طاقت نہیں ہے، الوداع ریسلنگ 2001 سے 2024 تک کا سفر یہاں ختم ہوا‘۔

اپنے پیغام کے آخر میں ونیش پھوگاٹ کا کہنا تھا کہ ‘میں آپ سب کی مقروض ہوں، مجھے معاف کریں ‘۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ریسلر ونیش پھوگاٹ نے کھیلوں کی عالمی عدالت سے رابطہ کیا تھا۔

’ارشد تمہیں آج کر کے دکھانا ہے‘ قومی جیولن ہیرو پوری قوم کی امید بن گئے

بدھ کی صبح ونیش پھوگاٹ کو وزن زیادہ ہونے پر فائنل سے قبل ڈس کوالیفائی کردیا گیا تھا، بھارت کی اسٹار ریسلر ونیش پھوگاٹ کو محض 100 گرام وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے پیرس اولمپکس میں طلائی تمغے کے مقابلے کیلئے نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں