سابق بھارتی کرکٹر ونود کامبلی کی اسپتال سے ڈسچارج ہونے پر ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سابق بھارتی کرکٹر ونود کامبلی کی حالت سنبھل گئی جس کے بعد نہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا، گھر روانگی سے پہلے انہوں نے اسٹاف کے ساتھ چک دے انڈیا پر ڈانس کیا اور کرکٹ بھی کھیلی۔
View this post on Instagram
ونود کامبلی کی گزشتہ دنوں سرجری ہوئی تھی، انہیں یورنین انفیکشن کی وجہ سے ناگپور کے نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ونود کامبلی نے 1993 سے 2000 کے درمیان بھارت کے لیے 17 ٹیسٹ اور 104 ون ڈے میچز کھیلے ہیں۔
اس سے قبل وہ شیو جی پارک میں مشہور کوچ راما کانت آچریکر کی یادگار میں منعقد ایک تقریب میں شریک ہوئے تھے جہاں وہ انتہائی کمزور اور بیمار نظر آئے۔
واضح رہے کہ ونود کامبلی طویل عرصے سے صحت کے مسائل سے دوچار ہیں۔