اسلام آباد: لائن آف کنٹرول(ایل او سی) پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی پر پاکستان نے سینئربھارتی سفارت کار کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔
ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروق کا کہنا ہے کہ سینئربھارتی سفارت کار کی طلبی کے بعد پاکستان نے سیز فائر کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا۔ گزشتہ روز ایل اوسی پر بھاری فائرنگ سے پاکستانی شہری زخمی ہوئے تھے۔
ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
دفترخارجہ کے مطابق بھارتی فورسز مسلسل سول آبادی کو نشانہ بنارہی ہے، اس سال 913 بارسیز فائر کی خلاف وزری کی گئی، بھارت کا سول آبادی کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔
گزشتہ روز بھارتی فوج کی راکھ چھیکری سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین شدید زخمی ہوگئی تھیں، جنہیں مقامی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
خیال رہے کہ 27 اپریل کو پاکستان نے بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا تھا۔