اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

اندرون ملک پروازوں میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی

اشتہار

حیرت انگیز

اندرون ملک پروازوں میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر سول ایو ایشن نے ایئرلائنز کو ایک بار پھر خبردار کر دیا۔

سی اے اے نے ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کرانے پر ایئرلائنز انتظامیہ کو خط لکھ دیا گیا۔ سی اےاے کے شعبہ ایئرٹرانسپورٹ کی جانب سےلیٹرجاری کیےگئے ہیں۔

خط کے مطابق عملہ مسافروں کےماسک پہننے اور سماجی فاصلےکی شرط پرعملدرآمد میں ناکام رہا ہے۔

- Advertisement -

خط میں ایس او پیزپر عملدرآمد نہ کرانےکےعینی شاہدین کا ذکر ہے جب کہ خط میں ایس اوپیزپر عملدرآمد کیلئے این سی او سی کی ہدایات کا ذکربھی شامل ہے۔

خط میں بتایا گیا ہے کہ پروزاوں میں ایس اوپیز پر عدم عملدر آمد کامعاملہ این سی او سی اجلاس میں شامل ہے اور این سی اوسی کے 5 اکتوبر کے اجلاس میں ایئرلائنز انتظامیہ وضاحت پیش کریں گی۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں