جمعہ, جولائی 10, 2026
اشتہار

گرمیوں کی چھٹیوں میں کھلنے والے اسکولوں کے لیے سخت ہدایات جاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سمر کیمپ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کو سخت ہدایات جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سمر کیمپس سے متعلق حکومتی ہدایات پر بعض نجی اور سرکاری اسکولوں کی جانب سے عملدرآمد نہ کرنے کا سخت نوٹس لے لیا۔

انہوں نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو فوری طور پر فعال مانیٹرنگ اور احکامات پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

Latest Celebrity Gossip – ARY News

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے سمر کیمپ کے قواعد و ضوابط واضح کرتے ہوئے کہا کہ اسکولوں کو سمر کیمپ لگانے کی اجازت صرف ایک ماہ کے لیے دی گئی ہے، جس کا دورانیہ پیر سے جمعرات کے دوران صبح 7 بجے سے 10 بجے تک مقرر ہے۔

انہوں نے کہا کہ سمر کیمپ میں بچوں کی شرکت مکمل طور پر والدین کی رضا مندی سے مشروط ہے اور کوئی بھی اسکول انتظامیہ بچوں کو آنے کے لیے زبردستی مجبور نہیں کر سکتی۔

رانا سکندر حیات نے والدین کو اختیار دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی بھی اسکول حکومتی ہدایات اور مقررہ اوقات کار کی خلاف ورزی کرتا ہے، تو والدین اس کے خلاف فوری طور پر اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔

انہوں نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو پابند کیا ہے کہ وہ فیلڈ میں نکلیں اور اسکولوں کی فعال مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں۔

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں