تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

یو اے ای : ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ہوشیار ہوجائیں

ابوظبی ٹرانسپورٹ سینٹر نے خبردار کیا ہے کہ ابوظبی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سب سے زیادہ 10 خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آرہی ہیں۔ ان پر اب 100 درہم سے 500 درہم تک کے جرمانے ہیں۔

یو اے ای ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹرانسپورٹ سینٹر نے سوشل میڈیا کے اپنے پیج پر آگاہی مہم کے تحت خلاف ورزیوں کی فہرست جاری کی ہے۔

ٹرانسپورٹ سینٹر کا کہنا ہے کہ تین خلاف ورزیاں ایسی ہیں جن میں پر 100 درہم تک جرمانہ ہے، ٹرانسپورٹ میں استعمال ہونے والی کسی بھی گاڑی سے آتشگیرمواد منتقل کرنا، ہتھیار گاڑی میں رکھنا، معذوروں کے لیے مختص مقامات پر گاڑی پارک کرنا یا ان کے لیے مختص نشستیں کسی اور کی طرف سے استعمال کرنا۔ یہ تین خلاف ورزیاں ایسی ہیں جن میں سے کسی ایک کے ارتکاب پر100 درہم جرمانہ ہے۔

ترجمان ٹرانسپورٹ سینٹر نے بتایا کہ چار خلاف ورزیاں ایسی ہیں جن میں سے کسی کے بھی ارتکاب پر 200 درہم جرمانہ ہوگا۔

گاڑی میں سگریٹ نوشی، کھانا پینا اور چیونگ گم چبانا، کرایہ نہ دینا اور موٹر سائیکل کو بسوں میں غیر مقررہ طریقے سے داخل کرنا، ان چار خلاف ورزیوں پر سے کسی ایک ارتکاب پر 200 درہم جرمانہ ہے۔

ٹرانسپٹورٹ سینٹر کے ترجمان نے بتایا کہ دس خلاف ورزیوں میں سے تین ایسی ہیں جن میں سے کسی ایک کے ارتکاب پر500 درہم جرمانہ ہوگا۔

سینٹر نے مزید بتایا کہ کسی بھی مسافر کا دوسرے مسافر کو بس ٹکٹ فروخت کرنا یا خریدنا، سواری میں جان بوجھ کر مسافروں کو پریشان کرنا، پرسکون نہ رہنا اور ڈرائیور کی توجہ اس کے کام سے ہٹاتے رہنا۔ یہ تین خلاف ورزیاں ایسی ہیں جن میں سے کسی ایک کے ارتکاب پر500 درہم کا جرمانہ ہوگا۔

Comments

- Advertisement -