اسلام آباد (17 مارچ 2026): سرکاری کمپنیوں میں گورننس بہتر بنانے کے لیے حکومتی اصلاحات کے تحت ایس ای سی پی نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے 41 کمپنیوں کو کمپنی لا کی خلاف ورزیوں پر شوکاز نوٹسز جاری کر دیے۔
سرکاری کمپنیوں میں ریگولیٹری کمپلائنس کے لیے لیے گئے اس ایکشن میں کمپنی لا کی خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر 66 نوٹس جاری کیے گئے، ایس ای سی پی کے مطابق 33 کمپنیوں نے سالانہ آڈٹ شدہ اکاؤنٹس جمع نہیں کروائے تھے۔
ایس ای سی پی کے مطابق 26 کمپنیوں نے سالانہ ریٹرنز جمع نہیں کروائے، 7 کمپنیوں نے سالانہ جنرل اجلاس منعقد نہیں کیے، 4 سرکاری کمپنیاں بغیر سی ای او کے کام کر رہی ہیں، اسٹیٹ لائف نے دسمبر 2024 کو ختم ہونے والے سال کے مالیاتی گوشوارے جمع نہیں کروائے۔
شوکاز نوٹسز پر قانونی کارروائی کے بعد جرمانے عائد کیے جائیں گے، اور ریگولیٹری کمپلائنس نہ کرنے والی سرکاری کمپنیوں کے نام ویب سائٹ پر جاری ہوں گے، 48 سرکاری کمپنیوں کے بورڈز پر خواتین کی نمائندگی موجود نہیں، جس پر ایس ای سی پی نے خواتین ڈائریکٹرز کی تعیناتی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
یوسی آفس جانے کا جھنجھٹ بھی ختم، نادرا نے بڑی سہولت دے دی!
ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ اس کا ایک خصوصی وِنگ سرکاری کمپنیوں میں کمپلائنس کی نگرانی کرے گا، ترجمان نے کہا کہ سرکاری کمپنیوں کو ریگولیٹری کمپلائنس بہتر بنانے کے لیے رہنمائی اور معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔
کمپنی لا کی تعمیل نہ کرنے والی کمپنیوں میں یہ شامل ہیں:
1. پوسٹل لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ
2. پاک لیبیا ہولڈنگ کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ
3. انرجی کنزرویشن فنڈ
4. ڈیولوشن ٹرسٹ فار کمیونٹی امپاورمنٹ
5. فیڈرل لیور ٹرانسپلانٹ انڈاؤمنٹ فنڈ
6. پاکستان جیمز اینڈ جیولری ڈیولپمنٹ کمپنی
7. کراچی گارمنٹ سٹی کمپنی
8. واپڈا انڈاؤمنٹ فنڈ فار اسپورٹس
9. فشریز ڈیولپمنٹ بورڈ
10. نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ
11. پی ایچ اے فاؤنڈیشن
12. فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن
13. اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن
14. پاکستان اسٹیل ملز کارپوریشن (پرائیویٹ) لمیٹڈ
15. پیپلز اسٹیل ملز لمیٹڈ
16. کراچی اربن ٹرانسپورٹ کارپوریشن لمیٹڈ
17. پاکستان ٹیکسٹائل سٹی لمیٹڈ
18. سکھر الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ
19. جینکو ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ
20. اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (پرائیویٹ) لمیٹڈ
21. پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (پرائیویٹ) لمیٹڈ
22. پاکستان ریلوے ایڈوائزری اینڈ کنسلٹنسی سروسز لمیٹڈ
23. پاکستان ریونیو آٹومیشن (پرائیویٹ) لمیٹڈ
24. پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن لمیٹڈ
25. پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ
26. پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ
27. ریلوے کنسٹرکشنز پاکستان لمیٹڈ
28. اسٹیٹ انجینئرنگ کارپوریشن (پرائیویٹ) لمیٹڈ
29. ٹیلی فون انڈسٹریز آف پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ
30. یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ
31. ٹرائبل ایریاز الیکٹرک سپلائی کمپنی لمیٹڈ
32. لاکھڑا پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ
33. حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی لمیٹڈ
34. کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی لمیٹڈ
35. نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ (نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی)
36. جامشورو پاور کمپنی لمیٹڈ
37. انڈیجینس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ایجنسی (ارادا) (پرائیویٹ) لمیٹڈ
(اسٹیڈیک ٹیکنالوجی کمرشلائزیشن کارپوریشن آف پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ)
38. گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ
39. نیشنل انجینئرنگ سروسز پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ
40. سیندک میٹلز لمیٹڈ
41. پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ
(سابقہ پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی)
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News


